جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

میں سچا،تم جھوٹی ، عمر اکمل اور ماڈل ریچل کی جنگ میں شدت آگئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ریچل خان نے کہا ہے کہ میں عمر اکمل کےخلاف ثبوت بھی دوں گی اور 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجوں گی۔ ریچل خان نے مزید کہا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواوں گی۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ریچل خان کی جانب سے گزشتہ دنوں عمر اکمل پر الزام لگایا گیا تھا کہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر انہوں نے قومی کرکٹر کو تھپڑ دے مارا تھا۔ عمر اکمل نے گزشتہ روز ریچل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنے وکیل کے ذریعے 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا کہ ریچل خان نے میری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر وہ یا تو 15دن میں تحریری معافی مانگیں یا پھر ہرجانہ ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…