جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

جونیئر ہاکی؛ پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کا پروانہ مل گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کو جونیئر ہاکی ورلڈکپ کھیلنے کا پروانہ مل گیا، ٹیم نے ایشیاکپ کے کوارٹر فائنل میں چین پر 4-1 سے غلبہ پا کر مسلسل چوتھی کامیابی کو گلے لگایا، فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہفتے کو جنوبی کوریا کا چیلنج درپیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینئرورلڈ کپ اور اولمپکس گیمز کھیلنے سے محرومی کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ کے ذریعے عالمی جونیئر کپ میں رسائی کا چیلنج درپیش تھا، ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے آغاز ہی شاندار فتح کے ساتھ کیا، پھر اگلے دونوں میچز جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، بعدازاں اس کا جمعرات کو کوارٹر فائنل میں چین سے سامنا ہوا،میچ میں فاتح پلیئرز نے قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے روایتی ایشین اسٹائل اپنایا، پھر حریف ٹیم کو برتری حاصل کرنے کے باوجود 4-1 سے آﺅٹ کلاس کردیا۔
دونوں ٹیموں نے میچ کا ا?غاز انتہائی محتاط انداز میں کیا، ابتدائی 15 منٹ میں کوئی بھی بھرپور انداز میں حملہ نہ کرسکا، چین نے 17 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا جس پر لیو مینگ نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ خسارے میں جانے والے گرین شرٹس نے مقابلے میں واپسی کی کوششیں شروع کردیں،26 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر کو کار ا?مد بناتے ہوئے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا، صرف ایک منٹ بعد شان ارشاد نے شاندار فیلڈ گول کی بدولت پاکستان کو برتری دلا دی۔
پہلے ہاف کا اسی اسکور پر اختتام ہوا۔ وقفے کے بعد پاکستانی پلیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فارورڈز کے تال میل کی بدولت حریف دفاعی کھلاڑیوں کو مسلسل دباﺅ میں رکھا، شان ارشاد کو ایک بار پھر گول کرنے کا موقع ملا، وہ اس بار بھی سرخرو رہے اور ٹیم کو3-1 کی برتری دلا دی،کھیل ختم ہونے سے3 منٹ قبل نائب کپتان محمد دلبر نے فیلڈ گول کی بدولت مقابلہ 4-1 کردیا، اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا اور گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ آئندہ برس بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں رسائی کا پروانہ بھی مل گیا۔
ٹیم سیمی فائنل میں ہفتے کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی، جس نے کوارٹر فائنل میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ ا?ﺅٹس پر میزبان ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 3-3 سے برابر جبکہ پہلے ہاف میں ملائیشیا کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے نو اموز اومان کو 9-0 سے زیر کر لیا، ہرمن پریت سنگھ نے ہیٹ ٹرک کی۔ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم جاپان کا مقابلہ کرے گی جس نے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے مات دی، شوٹا یامادا نے2گول داغے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…