پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فکسنگ الزامات؛ گرین شرٹس کا دامن داغدار کرنے کی سازش

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک ): گرین شرٹس کا دامن فکسنگ الزامات سے داغدارکرنے کی سازش شروع ہوگئی، انگلینڈ سے تیسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کا عجیب و غریب کھیل شکوک کی زد میں ا?گیا،
تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی بیٹنگ لائن نے جس عجیب و غریب پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس سے ایک بار پھر مخالفین کو میچ فکسنگ کے الزامات لگانے کا موقع مل گیا، شکست کے بعد پلیئرز کے کھیل پر شکوک وشبہات ظاہر کیے جانے لگے ہیں، درمیانی اوورز میں جس طرح بیٹسمین ا?و¿ٹ ہوئے۔
اس میں حریف سائیڈ کا کوئی کمال دکھائی نہیں دے رہا تھا بلکہ سب نے اپنی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہی وکٹ گنوائی، تین کھلاڑی رن ا?و¿ٹ ہوئے، مقابلہ ختم ہونے کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر شاٹ سلیکشن، رن ا?و¿ٹس اور ناقص فیلڈنگ پر حیرت ظاہر کی جانے لگی، ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی انٹری دینا ضروری سمجھا اور گرین شرٹس پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کردیا، انھوں نے اپنی ٹویٹس میں کہاکہ’ میں اس حقیقت سے ہی نفرت کرتا ہوں کہ ہم شکوک و شبہات سے بھرپور کرکٹ دیکھ رہے تھے۔ اس انداز میں نہیں کھیلنا چاہیے‘۔
وان نے پاکستانی ٹیم کا نام لیے بغیر کہا کہ ” وہ شاید سمجھتے ہیں کہ ہم بیوقوف ہیں“۔ انھوں نے بھی خاص طور پر شاٹ سلیکشن اور رن ا?و¿ٹس پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کی جانب سے تین رن ا?و¿ٹس اور چند مشکوک شاٹس پہلے کبھی نہیں دیکھے“۔
تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے انگلینڈ کے حالیہ کپتان ایون مورگن کو بھی شاید دال میںکچھ کالا دکھائی دے رہا تھا، انھوں نے اگرچہ کھل کر شبہات کا اظہار نہیں کیا مگر معاملے کو ’حساس‘ قرار دینے اور اس میں اپنی رائے شامل نہ کرنے کا کہہ کراپنے ملک کے سابق کپتان وان کی تائید کردی۔ اس حوالے سے سابق پاکستانی فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہاکہ مائیکل وان کے الزامات پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ مائیکل وان کے بیان کو مثبت انداز میں لینا چاہیے، جب ٹیم اتنی ب±ری طرح ہارے تو تنقید تو ہوتی ہی ہے، اچھا کھیلیں تو سب تعریف کریں گے۔
میرا پلیئرز کو مشورہ ہے کہ اب اپنے کھیل میں بہتری لا کر سب کو غلط ثابت کر دیں۔ سابق قائد رمیز راجہ نے کہا کہ گورے سمجھتے ہیں کہ کھیل میں ان سے اچھا کوئی نہیں ہے، مائیکل وان تو سوشل میڈیا میں زندہ رہنے کیلیے بلاوجہ کے تنازعات پیدا کرتے رہتے ہیں،انھوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے یہ شوشا چھوڑا، انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی رننگ بٹوین دی وکٹ کا مسئلہ کافی عرصے سے ہے،اسی لیے تین پلیئرز رن ا?و¿ٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلہ 6 وکٹ سے جیت کر 4 میچزکی سیریز میں2-1 سے سبقت حاصل کر لی تھی،ا?خری میچ جمعے کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…