پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ؛ ایک بار پھر’’ کوچ ہٹاؤ، ٹیم بچاؤ‘‘ مہم شروع

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر ’کوچ ہٹاو¿، ٹیم بچاو¿‘ مہم شروع ہوگئی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز جاوید میانداد اور سرفراز نواز نے وقار یونس کی فوری رخصتی کو ملکی کھیل کے مفاد میں بہترین قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ون ڈے میں ناقص بیٹنگ، شرمناک شکست اور پلیئنگ الیون کا ذاتی پسند ناپسند پر انتخاب سابق اسٹارز کو ناراض کر گیا، وقار یونس کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی سامنے ا?گیا ہے۔ جاوید میانداد اور سرفراز نواز نے موجودہ صورتحال کا براہ راست ذمہ دار وقار یونس کو ٹھہرایا ہے، جاوید میانداد نے کہا کہ اس وقت پلیئنگ الیون کا انتخاب صرف اور صرف وقار یونس کی ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، اس لیے ان ناکامیوں کی ذمہ داری بھی ان پر ہی عائد ہوتی ہے، اوپنر احمد شہزاد کو بھی اسی پسند ناپسند کا نشانہ بنایا گیا، میرا سلیکشن کمیٹی سے فقط اتنا سوال ہے کہ اگر احمد شہزاد کسی ڈسپلنری ایشو میں ملوث ہیں تو پھر انھیں ون ڈے میں نظر انداز اور ٹوئنٹی 20 میں کیوں کھلایا جاتا ہے؟ جاوید میانداد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئے کوچ کی تعیناتی کا یہی مناسب وقت ہے۔
دوسری جانب سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہاکہ جب بھی وقار یونس کوچ بنیں ٹیم تنازعات میں الجھ جاتی ہے، اس لیے انھیں فوری طور پر ہٹانا ہی بہتر ہوگا۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہاکہ احمد شہزاد کے باہر بیٹھنے کی وجہ ڈسپلنری ایشوز نہیں بلکہ انھیں ون ڈے الیون میں جگہ نہ بننے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ وقار یونس کے خیال میں احمد شہزاد کی الیون میں جگہ ہی نہیں بنتی ، جب جگہ ہوگی تو موقع دیا جائے گا۔
جب چیف سلیکٹر سے جارح مزاج بیٹسمین کے ٹوئنٹی 20 میچز میں کھیلنے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہمارا کام 15 پلیئرز منتخب کرنا ہے میدان میں اتارنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی، عمر اکمل کی ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے ہارون رشید نے کہا کہ ان کا معاملہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کے پاس ہے، ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…