پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح کے قدم ٹاپ 10 سے ’سلپ‘ ہو گئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں مصباح الحق کے قدم ٹاپ 10 سے ’سلپ‘ ہوگئے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کی 7 درجے جست نے انھیں 11 ویں نمبر پر پہنچا دیا، کین ولیمسن ہاتھ دھوکر ٹاپ آرڈر پر موجود ابراہم ڈی ویلیئرز کے پیچھے پڑگئے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ا?سٹریلیا و نیوزی لینڈ اور بھارت و جنوبی افریقہ کے ڈرا ٹیسٹ میچز کے بعد تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، خاص طور پر پرتھ کی مردہ وکٹ پر رنز کے انبار لگانے والے بیٹسمین کافی فائدے میں رہے، ان میں سابق کیوی کپتان روس ٹیلر بھی شامل ہیں، جنھوں نے ڈبل سنچری اسکورکرکے نہ صرف ناقص فارم سے پیچھا چھڑایا بلکہ 12 ماہ میں پہلی بار ٹاپ ٹین میں واپس لوٹنے میں بھی کامیاب رہے۔ ان کی ایک ساتھ 7 درجے ترقی پاکستانی کپتان مصباح الحق کیلیے تنزلی کا پیغام ثابت ہوئی جو اب دسویں سے 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یونس خان کی آٹھویں پوزیشن محفوظ رہی، آسٹریلیا کے خلاف 166 اور 32 ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلنے والے کین ولیمسن کو تین درجے ترقی نے تیسرے نمبر پر پہنچادیا مگر ان کی نگاہیں ٹاپ پر موجود ابراہم ڈی ویلیئرز پر ٹکی ہوئی ہیں، ان سے وہ صرف 6 ریٹنگ پوائنٹس کی دوری پر ہیں، اتنے ہی پوائنٹس دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کے بھی ہیں۔
جوئے روٹ کو ایک درجہ خسارہ چوتھے نمبر پر لے گیا، پرتھ میں ڈبل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر 2درجے ترقی سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسد شفیق کو ایک درجہ خسارہ 13 ویں نمبر پر لے گیا، سرفراز احمد اور اظہر علی بالترتیب 18 اور 19 نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ میں ٹاپ پر ڈیل اسٹین موجود جبکہ یاسر شاہ انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے ساتھ دوسری پوزیشن شیئر کررہے ہیں، پرتھ ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جونسن کے سفر کا اختتام بولنگ میں نویں، بیٹنگ میں 84 ویں اور آل راﺅنڈرز میں پانچویں پوزیشن پر ہوا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…