پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کیوی کرکٹرز نے چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
www.hdfinewallpapers.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڑ قائم ہو گیا۔جارج پائی سپر اسمیش نیوزی لینڈ کا اولین ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے،آکلینڈ اور سینٹرل ڈسٹرکٹ کے درمیان ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں دونوں جانب سے مجموعی طورپر 31 چھکے لگا کر نیا ریکارڑ قائم کردیا گیا۔آکلینڈ کے اوپنرجیت راول نے 36 اور براڈ چوپڑا نے 25 رنز بنائے دونوں کے درمیان چار چھکے لگائے گئے، کولن مونرو نے 8 چھکے جبکہ ڈومیسٹک کے جارح ترین بیٹسمین کولن ڈی گرانڈ ہوم کے ساتھ شراکت میں انھوں نے صرف 59 گیندوں پر 133 رنز بنائے جس میں گرانڈ ہوم کے 5 چھکے بھی شامل تھے۔آکلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 217 رنز بنائے جس میں 17 چھکے شامل تھے۔سینٹرل ڈسٹرکٹ نے ہدف کے تعاقب میں مجموعی طورپر 14 چھکے لگا کر آئی پی ایل کے ایک میچ میں 30 چھکے لگانے کے ریکارڑ کو توڑدیا۔آئی پی ایل کے 2010 کے سیزن میں چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں 30 چھکے لگائے گئے تھے جو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ چکھے لگانے کا ریکارڈ تھا جبکہ 2014 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان میچ میں بھی 30 چھکے لگائے گئے تھے۔سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 22 سالہ نوجوان بیٹسمین نے 96 رنز کی اننگز میں 7 چھکے رسید کئے، انڈیکا سینارتھنے اور ٹام بروس نے تین تین ¾ ایڈم ملنے نے ایک چھکامار کر نیا ریکارڈ بنایا۔ تاہم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی ٹیم 10 رنز کے فرق سے یہ میچ ہار گئی۔سینٹرل ڈسٹرکٹس کے اینڈریو میتھیسن میچ کے سب سے مہنگے باو¿لر چابت ہوئے جنہیں 4 اوور کے کوٹے میں 70 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی جو ٹی ٹوئنٹی کی 13 سالہ تاریخ میں دوسرا مہنگا ترین اسپل تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن کا سب سے مہنگا ترین اسپل تھا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…