پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شبہات سختی سے مسترد کردئیے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )مایہ ناز کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شبہات سختی سے مسترد کردیے۔مائیکل وان نے ہونے والے تیسرے ون ڈے کے دوران پاکستان کے حوالے سے کہا تھا کہ تین رن آو¿ٹ اور کچھ مشکوک شاٹس ¾ایسا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس کے بعد ایک ٹوئٹ میں وان نے کہاکہ وہ سب شاید سمجھتے ہیں کہ ہم بے وقوف ہیںوان نے کچھ دیر بعد ان ٹوئیٹس کو ڈیلیٹ کردیا تاہم تب تک متعدد افراد سابق انگلش کپتان پر پاکستان سے تعصب رکھنے کا الزام عائد کرچکے تھے۔سیریز میں کمنٹری کررہے رمیز نے وان کی جانب سے اس بیان کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ وان کے بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھے اور میرے خیال سے وہ سوشل میڈیا سے منسلک رہنے کے لیے سستی شہرت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔رمیز نے کہا کہ پاکستان کی رننگ ہمیشہ ہی سے خراب رہی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ محمد حفیظ اچھے رنز نہیں ہیں ¾ ٹیم دباو¿ پڑنے پر گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہے، اس میں کچھ نیا نہیں۔تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کی اور ایک موقع پر گرین شرٹس دو وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناچکے تھے تاہم ناقص بلے بازی کے باعث پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 208 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔پاکستان کے تین بلے باز رن آو¿ٹ ہوئے جبکہ کچھ بیٹسمین غیر ذمہ دارانہ شاٹس مار کر بھی آو¿ٹ ہوئے۔انگلینڈ باآسانی میچ چھ وکٹ سے جیت گیا۔انگلینڈ کو سیریز میں اب دو، ایک کی سبقت حاصل ہے ¾ متحدہ عرب امارات میں ایک ون ڈے سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے گرین شرٹس کو چوتھے اور آخری ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…