پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بارش کی وجہ سے بنگلور ٹیسٹ بے نتیجہ ختم

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(نیوز ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چار دن بارش کی نذر ہو گئے اور اسے پانچویں دن بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔بھارت کی کرکٹ تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع تھا جب کوئی ٹیسٹ میچ چار دن بارش کی نذر رہا اور اسے بالآخر بے نتیجہ قرار دیا گیا۔اس طرح بھارت کو تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا میچ 25 نومبر سے ناگپور میں کھیلا جانا ہے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے ٹیسٹ میچ کے چار دن بارش کی نذر ہوجانے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ’اس میچ کی یہی اہمیت ہے کہ یہ اے بی ڈیویلیئرز کا 100 واں میچ تھا اور انھوں نے اس میں 80 سے زیادہ رنز بنائے۔‘بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی ٹویٹ کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجے امپائروں نے میدان کا آخری بار جائزہ لیا اور کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔یہ بارش جنوبی بھارت کے مشرقی ساحل پر طوفانی صورت حال کے نتیجے میں ہوتی رہی اور پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں اس کی وجہ سے بہت سے لوگ ہلاک بھی ہو گئے۔بنگلور میں صرف پہلے دن کا کھیل ہو سکا جس دن بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنائے لیکن پھر کوئی کھیل نہ ہو سکا۔بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 28 اور 45 رنز بنائے۔موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…