پرتھ(نیوز ڈیسک)راس ٹیلر نے 290 رنز کی اننگز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا بہترین سکور بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رن بھی مکمل کر لییپرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم لنچ سے قبل 624 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح اس نے آسٹریلیا پر 65 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔راس ٹیلر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ انھوں نے 290 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور اس طرح وہ آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فوسٹر کے نام تھا جنھوں نے 287 رنز بنائے تھے۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 510 رن بنا لیے تھے۔نیوزی لینڈ نے اتوار کو دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن نے ٹیلر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 265 رنز کی شراکت قائم کر ڈالی۔اس دوران ولیمسن نے رواں برس چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور وہ 166 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔جب ولیمسن پویلین لوٹے تو نیوزی لینڈ کا سکور 352 تھا۔اپنے ساتھی کے جانے کے باوجود ٹیلر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور چوتھی وکٹ کے لیے برینڈن میککلم کے ساتھ مزید 80 رنز کا اضافہ کیا۔راس ٹیلر نے نہ صرف اس دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا بہترین سکور بنایا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رن بھی مکمل کر لیے۔تیسرے دن کے کھیل کی ایک اہم بات آسٹریلوی بولر مچل سٹارک کی تیز بولنگ بھی رہی۔ان کے 21 ویں اوور کی چوتھی گیند کی رفتار سپیڈ ریڈار پر 160.4 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 99.67 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔اگر یہ اعدادوشمار تجزیے کے بعد برقرار رہے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پھینکی جانے والی تیز ترین گیند ہوگی۔کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند پھینکنے کا اعزاز پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنھوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میچ میں 161.3 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کی تھی۔
پرتھ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 624 رنز پر آل آؤٹ، ٹیلر نے 290 رنز بنائے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































