اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی ہیڈکوارٹرز کی اسلام آبادمنتقلی پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمنتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایساچاہتی ہے تو دیگرقومی اداروں کے ہیڈکوارٹرزبھی اسلام آبادمنتقل کرے۔اپنے ایک بیان میں شہریارخان نے کہا ہے کہ ہم پی سی بی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل نہیں کرسکتے کرکٹ بورڈز کے ہیڈ کوارٹرز ضروری نہیں کہ دارالحکومت میں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتاجبکہ ہاکی فیڈریشن کے پاس کھلاڑیوں کو ملک سے باہرکھیلنے کیلئے بھیجنے کے پیسے نہیں ہمیں کسی قسم کی رعایت نہیں ملتی اور پی سی بی پورا ٹیکس ادا کرتاہے۔شہریار خان نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے سے پی سی بی کے 305 ملازمین متاثرہونگے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں پی سی بی کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے،حکومت نے جو جگہ دی تھی وہ ایک ہی دن میں منسوخ ہوگئی۔ لاہور میں ہی پی سی بی کا پہلا آئین بنا ، ہاکی ، فٹبال، اولمپکس کا دفتر بھی لاہور میں ہی ہے اگر حکومت پی سی بی کو اسلام آباد میں منتقل کرنا چاہتی ہے تو دیگر قومی اداروں کے ہیڈ کوارٹرز بھی منتقل کرے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…