لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں واپسی کا تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کو سلجھانے کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو فوری طور پر دبئی جانے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں واپسی کا تنازعہ تاحال حل نہیں ہو سکا ہے ۔ ٹیم انتظامیہ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔جبکہ سلیکشن کمیٹی یونس خان کو ون ڈے میں کھلانے کے حق میں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ وقار یونس، ٹیم مینیجر انتخاب عالم اور باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی یونس خان کو ون ڈے میں ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہےجس کی وجہ ہے کہ یونس خان کی ون ڈ ے کرکٹ ٹیم میں وا پسی سے ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن خراب ہو جائے گا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے مخالفت کے باوجود الوداعی ون ڈے میچ کیلئے کھلایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کی ٹیم میں شمولیت کے معاملے کو سلجھانے کیلئے پی سی بی کی طرف سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو فوری طور پر دبئی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں