اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی بچوں کے لیے خوشخبری،بچوں کی پسندیدہ تفریح کو اب باقائدہ کھیل کا درجہ مل گیا

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ:احمد ارسلان) دنیا بھر کے بچوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی سکولوں میں کی جانے والی بچوں کی پسندیدہ تفریح ،فرزبی کو اب باقائدہ کھیل کا درجہ مل گیا
ہے۔ اس فیصلے کا اعلان گزشتہ روز ملائیشیا کے شہرکوالا لمپور میں آئی اوسی کے اجلاس میں کیا گےا۔ایلٹیمیٹ جسے عرفِ عام میں فرزبی کہا جاتا ہے کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں امریکہ میں ہوا تھا۔ اس کھیل کو مرد اور خواتین دونوں کھیل سکتے ہیں جسکے لیے ان ڈور یا آﺅٹ ڈورجگہ بھی مشروط نہیں۔فرزبی طرز کے کھیل پاکستان سمیت دنیا کے58 ملکوں میں کھیلے جاتے ہیں ۔بیشتر دیگر کھیلوں کے برعکس اس کھیل میں ریفری نہیں ہوتااور اس میں کھلاڑیوں کے منصفانہ کھیل اور سپورٹس مین شپ پر انحصار کیا جاتا ہے۔ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن ( ڈبلیو ایف ڈی ایف ) کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اس فیصلے سے بہت خوش ہے اور اسے اپنے لیے فخر کی بات سمجھتی ہے، ڈبلیو ایف ڈی ایف نے مزید کہا یہ اقدام ان کی 30 سالہ تاریخ کا بہت اہم سنگِ میل ہے۔پاکستان کے لیے یہ خبر یوں بھی اہم ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں ایسے بچے موجود ہیں جو فرزبی کے ساتھ ایک ،دو نہیں بلکہ کئی مختلف طریقوں سے انتہائی تیز رفتاری سے کھیل سکتے ہیں ،تو بچو تیار ہو جاﺅ ،پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…