جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

فیصلہ کن ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے، مصباح الحق

datetime 2  جولائی  2015 |

پالے کیلی (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انکی ٹیم سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کریگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحقنے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور آئی لینڈرز کے خلاف تیسرے اور آخریٹیسٹ میں شرکت کے لیے بے تاب ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، امصباح الحقنے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہسری لنکا کی ٹیم خطرناک حریف ہے اور اسکو اس کی سر زمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے، تاہم آئی لینڈرز کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، یقین ہے کہ نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے توقعات پر پورا اتریں گے۔ سری لنکا کی ٹیم نے 25 سے 29 جون تک کولمبو کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میںپاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ جمعہ سےپالے کیلی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ماضی کی طرح ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اس کے خلاف سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا تاہم اگر کھلاڑی گیم پلان کے مطابق کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئے تو ہم سیریز اپنے نام کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انکی ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے سیریز اپنے نام کریگی ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…