پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی کے سری لنکن اور بنگلہ دیش بورڈ سے پھر رابطے

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوین ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد سری لنکن اور بنگلہ دیش بورڈ کو بھی دورہ پاکستان کیلئے آمادہ کرنا شروع کردیا ،پی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو اس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ 2009ءمیں وہ ہی حملے کے اصل متاثرین تھے،ہمیں امید ہے کہ اگلے سال دیگر ٹیموں کے بھی دورے کی خوشخبری ملے گی۔ پی سی بی آفیشل نے کہا ہے کہ پی سی بی نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، زمبابوین ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ہمیں محسوس کرتے ہیں کہ دیگر ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔زمبابوین کرکٹ آفیشل دورہ پاکستان پر بہت خوش تھے، وہ یہاں سے پیغام لے کر گئے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور یہ تاثر دیگر ٹیموں کو دورہ پاکستان کیلئے آمادہ کر سکے گا۔پی سی بی آفیشل نے کہا کہ رواں سال پاکستانی ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ اگلے سال ہمیں دیگر ٹیموں کے بھی دورے کی خوشخبری ملے گی۔اگر سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو اس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ 2009ءمیں وہ ہی حملے کے اصل متاثرین تھے۔دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ زمبابوین ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے لیے بڑا دروازہ کھل چکا ہے۔زمبابوے کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی حکومت کے منع کرنے کے باوجود پاکستان کا دورہ کیا۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں اخراجات تو ہوئے لیکن یہ کرکٹ کے لئے فائدہ مند رہے، زمبابوے کا دورہ پاکستان ہر لحاظ سے کامیاب رہا جس سے دوسری ٹیموں کے لئے بھی دروازے کھل گئے ہیں۔کینیا اور افغانستان کے آنے کے بعد چھوٹا دروازہ کھلا تھا اور اب زمبابوے کے دورے کے بعد بڑا دروازہ کھل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر بھی یہاں سے اچھا تاثر لے کر گئے ہیں۔سری لنکا کو دورہ پاکستان کے لئے مجبور نہیں کرسکتے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔سری لنکن ٹیم کے ستمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں ۔پاک و ہند سیریز ہندوستانی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ شائقین نے مشکلات کے باوجود جس صبر اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی اگلے پانچ سے چھ مہینے میں مختلف ٹیموں سے سیریز شیڈول ہے جس میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے مشاورت کے بعد آئی سی سی کی صدارت کے لیئے ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے نام پر اتفاق کیا ہے اور آئی سی سی کو ظہیر عباس کا نام بجھوا دیا گیا ہے۔ شہریار خان کے مطابق آئی سی سی نے 2016ءسے پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو صدارت دینے کی منطوری دی ہے۔ اس موقع پر پی سی بی گورننگ باڈی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا صدر کوئی کرکٹر ہونا چاہیے تھا، اگر میں دستبردار نہ ہوتا تو پاکستان کو اس عہدے کیلئے دس سال انتظار کرنا پڑتا۔ میں چاہتا تھا کہ پاکستان کے لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر بھی آئی سی سی کی صدارت سنبھالیں جس کے لیے تین چار ناموں پر غور کیا گیا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…