بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دورہ سری لنکا،مصباح الحق نے خدشے کا اظہار کردیا

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا تسلسل ہونا چاہئے .پاکستان میں جس طرح انٹرنیشنل کرکٹ ہوئی آئی سی سی نے بھی دیکھی اور اسے بھی نظر ثانی کرنی چاہئے .دورہ سری لنکا کے دوران مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ میزبان ٹیم کو ہوم گراو نڈ کا فائدہ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ شائقین نے شدید گرمی کے باوجود پاک زمبابوے میچ دیکھے، انہیں سلام پیش کرتا ہوں، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی سی بی، حکومت اور زمبابوے ٹیم کے ساتھ ساتھ شائقین کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ مصباح الحق نے کہاکہ سری لنکا ہوم سیریز میں آسان نہیں بلکہ مشکل حریف ثابت ہوتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ کامیاب سیریز پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے زمبابوے کی طرح دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔مصباح الحق نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے ظہیر عباس کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظہیرعباس قومی ہیرو ہیں ان کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دورہ سری لنکا کے دوران مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ میزبان ٹیم کو ہوم گراو نڈ کا فائدہ ہو گا لیکن ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے-



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…