لاہور(نیوز ڈیسک) شعیب ملک 20 جون سے کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریز میں کم بیک پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے شعیب ملک کی دورہ سری لنکا کے ٹیسٹ میچز میں شرکت کا امکان کم ہے، آل راﺅنڈر 20جون سے کیریبیئن لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ ایونٹ میں فرنچائز بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی نمائندگی کریں گے۔
نمائندہ ”نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ واپسی پر اچھی کارکردگی دکھانے سے بھی زیادہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور گرین شرٹس کی فتح پر خوش ہوں،شائقین کے جوش و خروش نے کرکٹ سے محبت کا ثبوت دیا،شاندار انتظامات پر حکومت، فورسز اور پی سی بی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کھلاڑیوں نے کامیابی کیلیے خوب جان لڑائی، کپتان اظہر علی ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ انھیں سینئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل رہے گی، کوچز بھی بڑی محنت کررہے ہیں، ابھی ہم دیگر بڑی ٹیموں سے تھوڑا پیچھے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ کمبی نیشن بنے گا اور بہتر ہوتے جائیں گے، جہاں تک ذاتی کارکردگی کا تعلق ہے، کسی بھی حیثیت میں کھیلنے کا موقع ملا ایک پروفیشنل کھلاڑی کا حق ادا کرنے کیلیے بھرپور محنت اور پرفارم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں، صبر کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔
شعیب ملک نے کہا کہ فٹنس اور کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ورلڈکپ 2019میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ماضی میں روابط کا فقدان ہوگیا تھا،اب اس مسئلے پر بھی قابو پالیا، پاکستان کی بات ہو تو ہر قسم کی انا کو پیچھے ڈال دینا چاہیے،انھوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں تاہم میرا کام محنت اورفیصلہ سلیکٹرز کو ہی کرنا ہوتا ہے۔
شعیب ملک 20جون سے۔۔۔۔۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































