اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا ،پاکستان کے خلاف پہلا پاکستانی، کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد سکندر رضا نے بھی پاک زمبابوے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے‘ 84 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیل کر کیریئر کی دوسری سنچری بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سیالکوٹ کے رہائشی زمبابوین آل راﺅنڈر سکندر رضا نے پاکستان کیخلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے اور کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔ سکندر رضا نے یہ سنچری 84 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائی۔ کستان کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے واحد پاکستانی نژاد کھلاڑی ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی نژاد زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے بھی پاکستانی بالرز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 گیندیں کھیل کر3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے خلاف سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد پاکستانینژاد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔سکندر رضا 24 اپریل 1986 کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جس کے بعد وہ زمبابوے چلے گئے اور ان کی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 3 ستمبر 2013ءکو پاکستان کے خلاف کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 3 مئی 2013ءکو بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔ سکندر رضا نے اب تک 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل کر 663 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے تاہم پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر انہوں نے اپنی نصف سنچریوں کی تعداد 2 کر لی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…