بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بلاٹر کو”ریڈ کارڈ“ دکھانے کیلیے کوششیں تیز

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن / زیورخ(نیوز ڈیسک) سیپ بلاٹرکو”ریڈ کارڈ“ دکھانے کیلیے کوششیں تیز ہو گئیں، ہنگامہ خیز فیفا صدارتی انتخابات جمعے کو ہوں گے، پانچویں مرتبہ فٹبال عالمی گورننگ باڈی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے کے خواہاں بلاٹر پر کھیل سے الگ ہونے کے لیے دباو¿ بڑھ گیا، برطانوی حکومت نے بھی ان سے کھیل کی جان چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب افریقی ممالک بدستور سینئر آفیشل کی حمایت پر کمر بستہ ہیں، ایشین کنفیڈریشن نے انتخابات کے التوا کی تجویز مسترد کردی۔
فیفا کے صدارتی انتخابات جمعے کو زیورخ میں ہورہے ہیں،1998 سے اس عہدے پر فائز سیپ بلاٹر اور اردن کے پرنس علی بن الحسین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کرپشن اسکینڈل اور کئی ٹاپ آفیشلز کی گرفتاری کے بعد سیپ بلاٹر پر کھیل سے الگ ہونے کا دباو¿ بڑھ گیا ہے۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ ڈیک نے کہاکہ جب تک بلاٹر فیفا ہیڈکوارٹر میں ہیں اس کی ساکھ کو دوبارہ بہتر نہیں بنایا جاسکتا، وہ خود ہی فٹبال کی جان چھوڑ دیں۔
مخالفت میں ووٹ دے کر باہر کیا جائے یا پھر ہمیں تیسرا آپشن تلاش کرنا ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر کھیل جان وائٹنگ ڈیل نے ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیفا کی لیڈرشپ میں تبدیلی اب ناگزیر ہوچکی، ہم اس معاملے میں انگلش ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے اور صدارتی امیدوار علی بن الحسین کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایسٹ اور سینٹرل افریقہ فٹبال ایسوسی ایشنز نے سیپ بلاٹر کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیا فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی بلاٹر کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اب بھی اس پر قائم ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز یوئیفا کی جانب سے فیفا کے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اس کی مخالفت کردی ہے۔ اے ایف سی ممبران کے209 میں سے 47، یورپ کے 54 اور افریقہ کے 56 ووٹس ہیں۔دوسری جانب سیپ بلاٹر نے کرپشن اسکینڈل اور عہدیداران کی گرفتاری کے بعدگذشتہ روز زیورخ میں 6 کنفیڈریشنز کے سربراہان سے ملاقات کی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ دریں اثنا فیفا میں اتنا بڑا فراڈ سامنے آنے کے بعد بڑے اسپانسرز نے بھی قطع تعلق پر غور شروع کردیا۔ ایک بڑے اسپانسر نے واضح کیاکہ جلد سے جلد فیفا کی ساکھ بحال نہیں ہوئی تو ہم اس کے ساتھ مزید نہیں چل پائینگے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…