پشاور(نیوزڈیسک)دورہ افغانستان کےلئے خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ٹیسٹ کرکٹر یونس خان ٹیم کے کپتان اور یاسر حمید نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم کے میڈیامنیجر کے مطابق خیبر پختون خوا کی کرکٹ ٹیم 28 مئی کو افغانستان کے دورے پر روانہ ہو گی ۔خیبرپختون خوا کی ٹیم افغانستان کی قومی ٹیم کے خلاف 29 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گیاور تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ2 جون، دوسرا میچ 4 جون جبکہ تیسرا میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹیم دورے میں دو چار روزہ میچز بھی کھیلے گی اس سلسلے کا پہلا میچ سات جون سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 12 جون سے 15 جون تک کھیلا جائے گا۔خیبرپختونخواکے ٹیم میں یونس خان(کپتان) یاسر حمید (نائب کپتان) فضل اکبر،عمران خان جونئیر،عادل امین، افتخار احمد، اسرار اللہ،عدنان رئیس، کامران ضلام، رفعت اللہ مہمند، احمد جمال، امجد آفریدی، خالد عثمان،رضوان احمد، گوہر اور تاج ولی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹر وجاہت اللہ واسطی کوچ اور اختر سرفراز اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔انجینئر سید محمود چیف ڈی مشن کی حیثیت سے جبکہ عاصم خان ٹیم کے ہمراہ منیجر اور گل زادہ خان آفیشل کی حیثیت سے جائیں ۔