ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

میرپور ٹیسٹ،تیسرا روز،دوسری اننگز کی ڈکلیئریشن پاکستان کو بھاری پڑنے کا خدشہ

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوزڈیسک)میرپور ٹیسٹ،تیسرا روز،دوسری اننگز کی ڈکلیئریشن پاکستان کو بھاری پڑنے کا خدشہ،میچ میں ابھی دو دن اور180اوورز کا کھیل باقی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو487رنز میچ جیتنے کے لئے چاہئیں اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آﺅٹ ہوا ہے۔ کرکٹ ماہرین پاکستان کی جانب سے اننگز کی جلد ڈکلیئریشن پر سوال اٹھا رہے ہیں اور اس خدشے کا اظہار کیاجارہا ہے کہ بنگلہ دیش پاکستان کا دیاہوا ٹارگٹ پوراکرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کرسکتاہے۔پاکستان نے میرپور ٹیسٹ میں بنگلادیش کو جیت کے لئے 550 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنالئے۔میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روزبنگلا دیش کی پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 195 رنزپراننگز ڈکلئیر کردی جس کے بعد قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لئے 550 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلادیش کے اوپننگ نلے باز تمیم اقبال اور امرالقیس نے پراعتماد انداز میں اننگز کا ا?غاز کیا لیکن 48 کے مجموعی اسکور پر امرالقیس 16 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر 63 رنز بنالئے جب کہ تمیم اقبال 32 اور مومن الحق 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز بنگلادیشی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز سے شروع کیا تو کوئی بلے باز پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکا اور 113 کے مجموعے پر سومیا سرکار 3 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر اظہرعلی کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد شوواگاتا ہوم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور تیج الاسلام بھی 15 رنز بناسکے جب کہ دوسرے ہینڈ سے شکیب الحسن بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 3،3 جب کہ جنید خان نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر اوپننگ بلے بازبنگالی بولنگ لائن کے سامنے مزاحمت میں ناکام رہے، محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جب کہ سمیع اسلم بھی اسی ڈگر پر چلتے ہوئے صرف 8 رنز بنا سکے۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری جڑنے والے اظہر علی دوسری اننگز میں صرف 25 رنز بنا کر 49 کے مجموعے پر سومیا سرکار کا شکار بنے جب کہ یونس خان39، اسد شفیق 15 اور کپتان مصباح الحق 82 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے محمد شاہد نے 2، سومیا سرکار،شوواگاتا ہوم اور تیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کے شاندار 226 رنز کی بدولت 557 رنز پراننگز ڈکلئیر کی جب کہ یونس خان 148 اور اسد شفیق نے بھی شاندار 107 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 3، محمد شاہد اور شواگتا ہوم نے 2، 2 جب کہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…