اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن پر انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سمیت انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام تمام ماقابلوں میں آف اسپن گیند کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نارائن کا ایکشن آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 اپریل کو وشاکاپٹنم میں کوکلتہ نائٹ رائیڈرز اور حیدرآباد سن رائزرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔
اس کے بعد انہیں کولکتہ نے کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹری میں ان کے باو¿لنگ ایکشن کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے ان کے باو¿لنگ ایکشن کی فوٹیج دیکھ کر شواہد جمع کیے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ نارائن کی آف اسپن باو¿لنگ کا ایکشن غیر قانونی ہے۔
نارائن کی انڈین بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں آف اسپن باو¿لنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن وہ فنگر اسپن اور سیدھی گیند کر سکتے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ سنیل ناراین کی باو¿لنگ پر پابندی عائد کی گئی بلکہ اس سے قبل اکتوبر 2014 میں چیمپیئنز لیگ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔انہیں سیمی فائنل میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں امپائرز نے ان کی تمام 24 گیندوں پر شکوک کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ان پر فائنل میں باو¿لنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ ہندوستان میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور انہوں نے اپنے ایکشن پر کام شروع کیا۔مشکوک ایکشن کے باوجود انہیں حیران کن طور پر ویسٹ انڈین ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن بعد میں نارائن نے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔یکم مارچ کا ان کا آئی سی سی ماہرین کی زیر نگرانی باو¿لنگ ایکشن ٹیسٹ کیا گیا جہاں ان کے ایکشن کو صحیح قرار دے دیا گیا تھا۔
نارائن کی آف اسپن باﺅلنگ پر پابندی
29
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں