لاہور (نیوزڈیسک) پی سی بی نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان تقریباً منظور ہوچکا ہے اور عنقریب ٹیم کے دورے کا تفصیلی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ دورہ صرف ایک ہفتے کا ہوگا، اس دوران ٹیم ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی کرکٹ حکام کی خواہش ہے کہ اس دورے کے دوران لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی میچز کا انعقاد کیا جائے تاہم کراچی میں میچز کیلئے آئی سی سی سے منظوری مشکل دکھائی دیتی ہے۔ ایسی صورت میں امکان ہے کہ زمبابوے کے کرکٹ حکام کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے منسلک کرکٹ اکیڈمی میں ہی ٹھہرایا جائے گا تاکہ ہوٹل سے میچ وینیو تک آمد و رفت کے بیچ کے خطرات نہ مول لینا پڑیں اور تمام میچز قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی حکام نے کراچی میں میچ کی اجازت دی تو ساو¿تھ اینڈ کلب کے انتخاب کا امکان ہے۔ بورڈ کے مطابق پاکستان کی خواہش تھی کہ دونوں ممالک کے بیچ فل سیریز ہو جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں تاہم اس پر اتفاق نہ ہوسکا۔ معلوم ہوا ہے کہ اگر آئی سی سی اپنے امپائرز کوسیریز سپروائز کرنے کیلئے بھیجنے پر رضامند نہ ہوئی تو ایسے میں دونوں ممالک کے میچ آفیشلز ہی سیریز سپروائز کریں گے۔بورڈ کے مطابق یہ شیڈول سیکیورٹی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد جاری کیا جائے گا۔
زمبابوے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جلد جاری ہوگا
21
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں