حیدر آباد(نیوزڈیسک )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور ڈبلز ٹینس کھیلنے کو اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلہ قرار دیا ے۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ سے ان کی زندگی کے دو اہم ترین فیصلوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایک اہم فیصلہ تو 2010 میں شادی تھاوہ میرے کیرئیر کا نازک دور تھا اور میں نے کلائی میں زخم کی وجہ سے تقریباً ٹینس چھوڑ دی تھی میں آسانی سے کنگھی تک نہیں اٹھا سکتی تھی ۔شادی کے چھ مہینوں بعد شعیب نے مجھے کہا کہ آپ کو دوبارہ ٹینس کھیلنا چاہیے میں ان دنوں ٹینس کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہی تھی اور میرے ریکٹس بیسمنٹ میں رکھے ہوئے تھے ’پھر میں ٹینس دوبارہ کھیلنا شروع کی۔ اس وقت میری کلائی بھی بہتر تھی۔ ثانیہ کے مطابق ان کا دوسرا اہم ترین فیصلہ سنگلز چھوڑ کر ڈبلز ٹینس کھیلنے کا فیصلہ تھا۔میں مختلف ٹینس پارٹنرز کے ساتھ اچھا کھیلنے لگی اور مجھے ایسا محسوس ہونے لگا کہ میرا خواب سچ ہو رہا ہے یہ ایسے ہی ہے جیسے خدا نے میرے لیے راہ متعین کی۔خدا نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا۔ میں بہت خوش قسمت ہوں۔
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی اور ڈبلز ٹینس کھیلنے کو اپنی زندگی کے اہم فیصلے قراردے دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
ونڈر بوائے
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں















































