ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان بھارت کوسیریز پر قائل کرنے کے لیے کوشاں

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان آئی سی سی میٹنگزکے دوران بھارت کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا، زمبابوے سے بھی آئندہ ماہ کے مجوزہ ٹور پر بات کی جائے گی، چیئرمین شہریارخان سمیت نجم سیٹھی اور سبحان احمد دبئی پہنچ چکے، اس دوران نئے صدر کا انتخاب بھی ہوگا، شہریارخان کے مطابق فوری طور پر نجم سیٹھی کے عہدہ سنبھالنے کا امکان کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی میٹنگز میں حصہ لینے کیلیے سب سے پہلے ہفتے کو چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد روانہ ہوئے، پیر کو انھیں موجودہ اور سابق چیئرمینز شہریار خان و نجم سیٹھی نے بھی جوائن کر لیا، روانگی سے قبل نمائندہ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ کونسل میٹنگز تو معمول کی ہیں، البتہ ہمارے لیے اہم بات دیگر بورڈ حکام سے ملاقات ہوگی، ہم دسمبر میں بھارتی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے بی سی سی آئی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اسی طرح زمبابوے سے آئندہ ماہ کے مجوزہ دورئہ پاکستان پر بھی بات ہو گی۔
ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نجم سیٹھی کا میٹنگ میں کوئی کام نہیں اور وہ شریک نہیں ہوں گے، مگر چونکہ وہ جلد آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے والے ہیں اس لیے انھیں ساتھ لے کر جا رہا ہوں کہ وہاں معاملات کو جانیں اور انھیں لوگوں سے متعارف کرایا جائے۔ شہریار خان نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ نجم سیٹھی فوری طور پر کونسل کی صدارت سنبھال لیں، امید ہے کہ آئندہ تین ماہ کیلیے بنگلہ دیش ہی اپنا کوئی نمائندہ نامزد کرے گا، یاد رہے یہ پوسٹ مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ دینے سے خالی ہوئی ہے، وہ ورلڈکپ میں متنازع بیانات دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…