منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔صدر فیڈریشن کہتے ہیں بین الصوبائی رابطہ وزارت اور قومی احتساب بیورو اپنے ایک ایک نمائندے کو کمیٹی میں شامل کرکے ہاکی کے مالی معاملات کو مانیٹر کرے۔پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول نے بین الصوبائی رابطہ وزارت اور قومی احتساب بیورو کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف نیب نو کرپشن کے نعرے سے مکمل اتفاق رکھتی ہے اور وہ ان کی اس مہم کا باقاعدہ حصہ بھی ہیں۔لہذا ایک چار رکنی کمیٹی پی ایچ ایف کے سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کی جائے جس میں فیڈریشن کے خزانچی،وزارت اور نیب کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے جو آئندہ ہاکی ایونٹس کے تمام مالی معاملات کو مانیٹر کرے۔تاکہ کسی بھی قسم کی کرپشن سے پاک قومی کھیل ہاکی کے معاملات کو چلایا جاسکے۔دوسری جانب سابق اولمپئین نوید عالم نے انڈین ہاکی فیڈریشن کے پی ایچ ایف کی مالی مدد کرنے کی پیشکش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت اپنی ہاکی درست کرے پاکستان کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔نوید عالم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کا ماضی شاندار ہے اور مستقبل بھی روشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…