کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس بروقت فارم میں آگئے ہیں، ورلڈ کپ کے فاتح کے بارے میں پیشگوئی مشکل ہے، یہ بدستور اوپن ایونٹ اور اس میں کوئی بھی ٹیم فاتح ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں بولرز اچھا پرفارم نہیں کرپائے لیکن اب ردھم میں آگئے ہیں۔ بھارت سے ورلڈ کپ میں کبھی نہ جیت پانے کے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں کیا ہوا اور ٹیمیں کیوں ہاریں اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے لیکن اس بار بھارت کو آسٹریلیا میں ایونٹ کے آغاز سے دو ماہ قبل ہی ڈیرے ڈال دینے کا کافی فائدہ ہوا، میں اس حوالے سے کوئی بہانہ نہیں بنا رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ بھارتی ٹیم کو یہاں پر ٹیسٹ اور ٹرائنگولر سیریز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا جبکہ ہمیں تیار ہونے کا مناسب موقع نہیں ملا تھا۔وقار یونس نے آئی سی سی سے ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں