سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق بولر میک گرا نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں سرفراز کی کارکردگی دیکھ کر ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ آخرسرفراز کو پہلے میچ سے ہی نہ کھلانے کی وجہ کیا تھی ؟آسٹریلیا کے سابق بولر اورکمنٹیٹر میک گرا نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کو مشن ورلڈ کپ کے اب تک کے مقابلوں کا سب سے حسین مقابلہ بھی قرار دیا،میک گرا نے اس مقابلے کے مین آف دی میچ سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی پرفارمنس کے بعد یہ سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ آخر سرفراز کو پہلے ہی میچ سے نہ کھلا کر ٹیم مینجمنٹ کیا سوچ رہی تھی؟میک گرا نے کہا کہ آسٹریلیا اور یو اے ای میں انہوں نے سرفراز کا کھیل دیکھا ۔ اگر انہیں پاکستان کی بیسٹ الیون منتخب کرنے کا موقع ملتا تو وہ سرفراز کو ضرور شامل کرتے ،میچ کے دوران سرفراز نے اْس وقت ہاشم آملہ کا کیچ پکڑاجب ان کے عزائم خطرناک لگ رہے تھے،میک گرا نے کہاکہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم جنوبی افریقا کے بولروں نے پاکستان کو دو سو بائیس رنز میں جکڑ کر شاندار کارکردگی دکھائی پاکستان نے تہلکہ خیز کارکردگی دکھا کر ناقدین کو خاموش کر دیامیچ کا سرپرائز نتیجہ پول کے حتمی نتائج پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔