ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بنگلادیش نے انگلینڈ کو شکست دیکر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2015 |

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے مشکلات کے باوجود محمد اللہ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لئے 276 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 260 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر 65 اور این بیل 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی 19،الیکس ہیلز 27 ،جوائے روٹ 29،اسٹارٹ براڈ 9 جب کہ کپتان این مورگن، جیمز ٹیلر اور کرس جورڈن بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے روبیل حسین نے 4 جبکہ مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صرف 8 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال اور امرالقیس 2،2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد سومیا سرکار اور محمد اللہ نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے تیسری وکٹ پر 86 رنز کی شراکت قائم کی اور 94 کے مجموعے پر سومیا سرکار 40 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ آل راؤنڈ شکیب الحسن بھی 2 رنز بنا سکے۔ وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور محمد اللہ نے پانچویں وکٹ پر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 240 رنز تک پہنچایا تو محمد اللہ 103 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے جب کہ مشفق الرحیم 89، شبیر الرحمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمس انڈریسن اور کرس جورڈن نے 2،2 جب کہ اسٹارٹ براڈ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد اللہ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ بنگلادیش سے شکست کے بعد گروپ ‘‘اے’’ کی بڑی سمجھی جانے والی انگلش ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی جب کہ اپنے گروپ میں اسے 2 پوائنٹس حاصل ہیں اور بنگلادیشی ٹیم 7 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…