گرین شرٹس ، شاہین جیت کے ارادے سے آئے تھے: اے بی ڈویلیئرز

8  مارچ‬‮  2015

آکلینڈ(نیوز ڈیسک) گرین شرٹس سے شکست کھانیو الی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ٹھیک ہے، تھوڑا ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور آگے کے میچز میں مزید لڑنا ہوگا۔کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے اور وہ میچ کو جیتنے کے ہی ارادے سے آئے تھے جنوبی افریقہ نے ابتدائی مراحل میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی باﺅلرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کے نتیجے میں یکے بعد دیگرے چار جنوبی افریقی باﺅلرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم دباﺅمیں آگئی۔ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے کھلاڑی آﺅٹ ہوئے جو کھیل کا ٹرنگ پوئنٹ ثابت ہوا اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا اور پاکستانی باﺅلر ان کی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے رہے۔اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ وہ یہ جانتے ہیں کے وہ یہ ورلڈ کپ اکیلے نہیں چیت سکتے اسی لئے ان کو اپنی ٹیم کی ضرورت ہے، ان کو اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور کھلاڑیوں کو ان پر اعتماد ہے تاہم میچ ہارنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم پر معمولی نکتہ چینی بھی کی۔ یادرہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم 222 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی لیکن بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو میچ میں جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا گیاجس کا حریف ٹیم تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…