آسٹریلیا کے 377 رنزکا ہدف،مچل جانسن کو چھ گیندوں میں چھ چوکے

8  مارچ‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 32 ویں گروپ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر5 رنز بنالئے جب کہ اوپننگ بلے باز لاہیرو تھرمانے دوسرے ہی اوور میں مچل جانسن کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے قبل کینگروز کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بیٹسمینوں نے درست ثابت کر دکھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 376 رنز بنائے۔ جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل ایک مرتبہ پھر اپنے رنگ میں دکھائی دیئے اور انہوں نے صرف 53 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 102 رنز بنائے جب کہ ڈیوڈ وارنر 9، ایرون فنج 24، اسٹیو اسمتھ 72 ، مائیکل کلارک 68، بریڈ ہیڈن 25، مچل جانسن 3 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ جیمس فالکنر اور مچل اسٹارک بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا اور تھسارا پریرا نے 2،2 جب کہ انجلیو میتھیوز، سیکوج پاراسانا اور تلکرانے دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…