پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

7  مارچ‬‮  2015

آکلینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن آٹھویں اوور میں 30 کے مجموعے پر احمد شہزاد 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 17ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹکنے میں ناکام رہے اور 8 کے انفرادی اسکور پر کائل ایبٹ کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل بھی ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے 175 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے مرد بحران مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کی چوتھی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم 222 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی تاہم جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 47 اوورز میں 232 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل ایبٹ اور مورنے مورکل نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور اے بی ڈیویلئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 34ویں اوور میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے یہ میچ 29 رنز سے جیت لیا، جنوبی افریقا نے بظاہر آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی کوئٹن ڈی کوک بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فاف ڈوپلیسی کریز پر آئے اور ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر 67 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر ڈوپلیسی 27 کے انفرادی اسکور پر راحت علی کا شکار بنے جب کہ ہاشم آملہ بھی ٹیم کے مجموعی اسکور میں مزید اضافہ کئے بغیر 38 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پروٹیز کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس کے کھلاڑیوں میں فتح کی امید روشن ہونے لگی اور بولروں نے تباہ کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک پروٹیز بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلئرز کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا اور ان کی 77 رنز کی شاندار اننگز نے پروٹیز کی فتح کی امید جگائے رکھی لیکن ان کا یہ خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب وہ 200 کے مجموعی اسکور پر سہیل خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں ریلے روسوو 6، جے پی ڈومینی 12، ڈیل اسٹین 16 اور کائل ایبٹ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 جب کہ سہیل خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر سرفراز احمد کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…