آکلینڈ(نیوز ڈیسک)ورلڈکپ 2015ءکے دوران ناصر جمشید کی مسلسل ناقص کارکردگی اور ٹیم منیجمنٹ پر شدید تنقید کے بعد بالآخر سرفرازاحمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وقار یونس پر شدید تنقید اور مجموعی طورپر ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی ہے اور ناصر جمشید کی جگہ سرفرازاحمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ کپتان مصباح الحق نے بتایاکہ سرفرازاحمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ناصرجمشید کو ٹیم میں بھرپورموقع دیاگیالیکن وہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔اِسی طرح بطور وکٹ کیپر عمراکمل کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں جس کے بعد سرفرازاحمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کے لیے ٹیم میں شامل کرکے کیپنگ اور اوپننگ کرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ دوسری طرف حارث سہیل نے بھی جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں دستیابی ظاہر کردی۔ بتایاگیاہے کہ حارث سہیل پا?ں میں سوجن کی وجہ سے ان فٹ تھے لیکن ٹیم انتظامیہ کی ہدایت پر دستیابی ظاہرکردی۔ ٹیم منیجمنٹ کاکہناتھاکہ اگر حارث کے درد میں کمی نہ ہوئی تو انجکشن لگاکر کھلائیں گے۔ٹیم عمراکمل ، وہاب ، آفریدی ، صہیب مقصود، سہیل خان ، سرفرازاحمد ، احمد شہزاد، حارث سہیل ، راحت علی ، محمد عرفان اورکپتان مصباح الحق پر مشتمل ہوگی۔