کراچی دنیائے کرکٹ میں تیسری انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز ، جبکہ پاکستان میں پہلی ڈس ایبلڈ انٹرنیشنل سیریز ہے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے بعد افغانستان دنیا کی تیسری آفیشل ٹیم ہے جو کہ اپنے کرکٹ بورڈ سے تسلیم شدہ ہے ۔جبکہ اسی سال 2015میں بنگلہ دیش کی بھی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم تشکیل پا جائیگی جو پاکستان کیلئے باعث فخر ہے اس طرز کی کرکٹ کا موجد پاکستان ہے اور جس کا آغاز کراچی سے 2007میں ہوا ، ڈس ایبلڈ کرکٹ اب دنیا میں اپنا مقام بنا رہی ہے اور دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوتے جارہے ہیں ۔ لندن اولمپک 2012میں انگلینڈ کے ڈس ایبلڈ کرکٹ کالم فلین نے اولمپک ٹارچ لے کر دوڑے جو پوری دنیا کے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کیلئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے اور اس کا تمام تر سہرا جس شخصیت کے سر جاتا ہے وہ کوئی اور نہیں ہمارے فاؤنڈ ر صدر PDCAسلیم کریم ہے ۔ جنہوں نے اس کرکٹ کا آئیڈ یا بھی پیش کیا ۔مذکورہ سیریز کامقصد دنیا بھر میں ڈس ایبلڈ کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے PDCAکی ایک چھوٹی سی کاوش ہے اس بات کااعلان سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف نے چیئرمین آباد جنید اشرف تالو ، وائس چیئرمین حنیف میمن ، ریجنل ہیڈ حسن بخشی ، صدر KCCAپروفیسر اعجاز احمد فاروقی ، نمائندہ PCBارشد خان ، صدر PDCAسلیم کریم ، اعزازی سیکریٹری PDCAامیر الدین انصاری، میڈیا مینجر PDCAمحمد نظام کے ہمراہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا۔پاکستان افغانستان ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتہائی مشکور ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف سیریز کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلنے کی اجازت دی بلکہ دونوں ٹیموں کے قیام کیلئے ریجنل اکیڈمی کراچی مہیا کی اور ساتھ ہی مبلغ تین لاکھ روپے بھی سیریز کے دیگر اخراجات کیلئے دیئے۔ اس سلسلے میں چیئرمین PCBشہریار خان ، چیف آپریٹرنگ آفیسر PCBسبحان احمد، اور سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک شفیق احمدکے بے حد شکر گزر ہیں۔ میں یہاں پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جنھوں نے پاکستان میں ہونے والی اس سیریز کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون اورمدد کی حامی بھری اس سلسلے میں پٹرن انچیف آباد محسن شیخانی ، چیئرمین آباد جنید اشرف تالو، وائس چیئرمین آباد حنیف میمن، ریجنل ہیڈ آباد حسن بخشی اور اسپورٹس کنویئر رمیز غازیانی کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کیلئے کرکٹ کٹ فراہم کرنے کیلئے ہنٹ اسپورٹس لاہور کے سی او وسیم کیچلوکے شکرگزر ہیں جبکہ قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کیلئے کھیلنے کا مکمل سامان مہیا کرنے پر ہم ملک اسپورٹس سیالکوٹ کے ملک ذوالفقار صاحب کے بھی ممنون ہیں۔ پاکستان کے دوڑے کیلئے افغانستان کے مینجر ڈس ایبلڈ کرکٹ ڈیپارٹمنٹ عبدال مننان مسعودنے افغانستان کی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ اعلان کے مطابق 16رکنی ٹیم میں عبیداللہ(وکٹ کیپر ) ، حسیب اللہ(وائس کپتان)، نبی اللہ(کپتان )، خانزادہ ، جمیل خان ، اشرف ، جہانزیب ، محمد یوسف ، سنگر، محمد فرید ، شرین ، عیداللہ، اکرام اللہ ، محمد نظیف ، شفیق شمیم اور فضل رحمان شامل ہیں، جبکہ ٹیم آفیشل میں عبدال مننان( ہیڈ )، سید رحمان (کوچ)، جلیل خان (مینجر)، عرفان گردی وال (میڈیا) اور عبید حقیار (فیزیو )شامل ہیں ۔ PDCAنے قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم منتخب کرنے کیلئے 20رکنی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ۔ سابق ٹیسٹ سلیم جعفر بحیثیت چیف سلیکٹر ممبران سلیکشن کمیٹی صبیح اظہر سابق کوچ پاکستان Aاور پاکستان U-19ٹیم ، عمر رشید سابق کوچ قومی ویمن کرکٹ ٹیم اور ظفر احمد سابق فرسٹ کلاس کرکٹر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی ٹرائل میچ اور ٹرائلز کے بعد قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کرینگے ۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں حسنین عالم ، مطلوب قریشی، ریحان غنی مرزا، اشفاق علی، فیاض احمد، امیر احمد ، دانش احمد، راؤ جاوید ، محمد کلام ، عبداللہ ، عبداللہ آفریدی ، اقبال حسین، عمیز الرحمان، فرحان سعید ، الطاف احمد ، جہانزیب ٹوانہ ، صدیم بیگ ، راجہ قیصر ، عبداللہ (لاہور) اور عارف رچڑڈشامل ہیں۔ اسلم برائیچ ٹیم کے مینجر ، محمد نظام اسسٹنٹ مینجر ، صبیح اظہر ہیڈ کوچ ، اقبال امام اسسٹنٹ کوچ، طاہر محمود فیلڈنگ کوچ ، ڈاکٹر نعمان پالیکر ڈاکٹر ، سلیم حسین فیزیوجبکہ شاکر خلجی انا لسٹ ہونگے ۔ دونوں ممالک کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2ون ڈے انٹر نیشنل اور تین T-20انٹرنیشنل میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے ۔ پہلا T-20میچ 22فروری کو ، دوسرا T-20میچ 23فروری کو اور تیسرا T-20میچ 24فروری کو کھیلا جائیگا۔ تینوں T-20میچز جیو سپر پر لائیو نشر کیئے جائینگے۔ 25فروری کو آرام کا دن ہوگاجبکہ پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ 26فروری اور دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 27فروری کو کھیلا جائیگا۔ آخر میں میڈیا مینجر محمد نظام نے PDCA کی جانب سے تمام حاضرین کی آمد پر شکریہ ادا کیا