لاہور دورہ نیوزی لنڈ اور پھر وارم اپ میچز میں فیل ہونے والے پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو بھارت کے خلاف فائنل الیون میں شامل نہ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں سابق کرکٹر ز سرفراز نواز اور شعیب اختر نے کہاکہ بھارت کے خلاف بڑے معرکے میں آؤٹ آف فارم یونس خان کی جگہ نہیں بنتی شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یونس خان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے وہ اگر ٹیم میں شامل ہوں گے تو نوجوان کھلاڑی حارث سہیل کو باہر کرنا پڑے گا جو ٹیم کیلئے نقصان دہ ہوگا واضح رہے کہ یونس خان حالیہ نیوزی لینڈ سیریز اور پھر وارم اپ میچز میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں دوسری جانب جادو گر اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پلیئر ز کی کارکردگی سے کمبی نیشن بنتا نظر آرہا ہے آخری اوورز میں وہاب ریاض اور سہیل خان نے اچھی بالنگ کی یہ دونوں بالرز اچھا ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں ۔