منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ سنسنی خیزہوگا،محمدعامر

datetime 11  فروری‬‮  2015 |

فاسٹ بولر محمد عامر کرکٹ سے دوری ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کیلیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا کام کارکردگی دکھانا جس کیلیے سخت محنت کروں گا، قومی ٹیم کا حصہ بنانا بورڈ کا کام ہے وہ جو بہترسمجھے گا وہی کرے گا۔ شاہ فیصل گرائونڈ میں کلب میچ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کلب کرکٹ میں بولنگ  اور بیٹنگ دونوں مشکل ہیں، اگر یہاں پرفارمنس دے دی تو انٹرنیشنل میچز کھیلنا بہت آسان ہوجائیں گے، میں زیرو سے شروع کر رہا ہوں، دوبارہ عروج پر آنے کیلیے بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

واضح رہے2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر محمد عامر پر 5سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ انھیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔تاہم گزشتہ دنوں آئی سی سی نے ان کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ محمد عامر نے ورلڈ کپ  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ اس بار بھی ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ثابت ہوگا، باؤنسی وکٹوں پر دونوں ٹیموں کی فتح کے چانس مساوی ہیں، میچ کے دن جو بھی ٹیم دبائو برداشت کرگئی وہی فاتح ہوگی، دعاگوہوں کہ گرین شرٹس اس بار سرخرو رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اب میری تمام توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ہے اگر بورڈ نے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کا موقع دیا تووہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ اوربیٹنگ پربھی خاص توجہ دے رہا ہوں، مکمل کرکٹر کے روپ میں دوبارہ عالمی میدانوں میں قدم رکھنا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…