بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ﻣﺮﺩ

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

کسی ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﺁﻝ ﺍﻭﻻﺩ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺮ ﺳﮯ ﺳﺒﮭﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ، ﮐﭽھ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﺎ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺍ۔ ﺍﺏ ﭘﻮﺭﮮ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﻭﮨﯽ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺑﺎﻗﯽ ﺷﺎﮨﯽ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ، ﮐﻨﯿﺰﯾﮟ ، ﻟﻮﻧﮉﯾﺎﮞ ﺳﺒﮭﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺷﮩﺰﺍﺩﮮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﺍﺳﯽ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﺑﮭﮍﮎ ﺍﭨﮭﯽ۔ ﺁﮒ ﺑﺠﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﺷﻮﺭ ﻣﭻ ﮔﯿﺎ ، ﺳﺒﮭﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﭼﻼﻧﮯ ﻟﮕﯿﮟ ” ﮐﺴﯽ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﺑﻼﺅ ، ﮐﺴﯽ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﺑﻼﺅ ۔ ”

ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﯿﺦ ﻭ ﭘﮑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺷﮩﺰﺍﺩﮮ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﻠﻨﺪ ﺗﮭﯽ ” ﮐﺴﯽ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﺑﻼﺅ ، ﮐﺴﯽ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﺑﻼﺅ ۔ “ﺷﮩﺰﺍﺩﮦ ﺟﻮﮐﮧ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻣﻴﮟ ﭘﻼ ﺑﮍﮬﺎ تھا ، ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﺎ ﮨﻮﺳﮑﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﻳﮏ ﻣﺮﺩ ﮨﯽ ﮨﮯ۔ﯾﮩﯽ ﺣﺎﻝ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﻏﻔﻠﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﺒﮭﯽ ﺷﻮﺭ ﻣﭽﺎﺗﮯ ﭘﮭﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺟﮭﻨﺠﮭﻮﮌ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ” ﺿﻤﯿﺮ ﮐﻮ ﺟﮕﺎﺅ ، ﺧﺪﺍﺭﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﺿﻤﯿﺮ ﮐﻮ ﺟﮕﺎﺅ ” ﯾﮧ ﺑﮭﻮﻝ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﮭﯽ ﺍﻳﮏ ﺿﻤﯿﺮ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺑﮭﯽچھپا رکھا ہے۔سات باتیںایک شخص ایک عقلمند کے پیچھے سات سو میل’ سات باتیں دریافت کرنے کے واسطے گیا۔۔ جب وہاں پہنچا تو کہا !!!میں اتنی دور سے سات باتیںدریافت کرنے آیا ہوں ۔۔”آسمان سے کون سی چیز زیادہ بھاری ہے ؟زمین سے کیا چیز وسیع ہے ؟پتھر سے کون سی چیز زیادہ سخت ہے ؟کون سی چیز آگ سے زیادہ جلانے والی ہے؟کون سے چیز زمہریر سے زیادہ سرد ہے ؟کون سی چیز سمندر سے زیادہ غنی ہے ؟یتیم سے زیادہ کون بدتر ہے ؟عقلمند نے جواب دیا !!بے گناہ پر بہتان لگانا آسمانوں سے زیادہ بھاری ہے ۔۔اور حق زمین سے زیادہ وسیع ہے اور کافر کا دل پتھر سے زیادہ سخت ہوتا ہے ۔۔حرص و حسد آگ سے زیادہ جلائے جانے والی ہیں اور رشتے داروں کے پاس حاجت لے جانا اورکامیاب نہ ہونا زمہریر سے زیادہ سرد ہے ۔۔قانع کا دل سمندر سے زیادہ غنی ہے اور چغل خور کی حالت یتیم سےبدتر ہوتی ہے



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…