بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خوش قسمتی —- ایک عبرتناک واقعہ

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

ایک دفعہ مہاراجہ رنجیت سنگھ ، ان کے ولی عہد کھڑک سنگھ اور ولی عہد کھڑک سنگھ کے بیٹے کنور نہال سنگھ آپس میں اکٹھے بیٹھے تھے۔ مہاراجہ نے اپنے وزیر خارجہ فقیر عزیز الدین سے دریافت کیا ہم تینوں میں سے زیادہ خوش نصیب کون ہے؟

اب جس کیلئے بھی فقیر صاحب خوش نصیبی کا جواب دیتے ہیں تو  باقی دونوں کی ناراضگی کا موجب ضرور تھا۔ فقیر نے کہا ’’مہاراجہ صاحب! میں تو ولی عہد کھڑک سنگھ کو خوش نصیب خیال کرتا ہوں جن کو ایسا بااقبال باپ اور ایسا اسم بامسمی نونہال ملا ہے ‘‘ اس جواب سے تینوں نسلیں خوش ہو گئیں اور فقیر صاحب کی حاضر جوابی اور تدبر و دانائی کااعتراف کیا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خوش نصیبی ایک دن اچانک بدنصیبی میں تبدیل ہو گئی۔ کھڑک سنگھ جو رنجیت سنگھ کا جانشین تھا نے حکم دے دیا کہ فصیل شہر سے باہر جتنے مکان ہیںسب گرا دیئے جائیں۔ چنانچہ حضرت شاہ محمد غوثؒ کی خانقاہ بھی اس زد میں آ گئی چونکہ مسلمانوں میں اضطراب پھیلنے کا اندیشہ تھا اس لئے کنور نہال سنگھ خود سپاہیوں کو لے کر خانقاہ کو منہدم کرنے کے لئے آیا۔ ابھی بیرونی دیواریں ہی گرائی گئی تھیں کہ کھڑک سنگھ مر گیا۔ نہال سنگھ باپ کی لاش کو دفن کر کے واپس آرہا تھا کہ راستے میں ہلاک ہو گیا۔ اور اس قدر وقفہ قلیل میں ہی سب کی خوش نصیبی ختم ہو گئی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…