بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ننانوے سے سو کا چکر!!

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

بادشاہ نے اللّہ کے ولی کے سامنے اپنی پریشانی بیان کی کہ میرے پاس سب کچھ ہے لیکن میں پریشان رہتا ہوں ۔ اور میرا خادم جس کے پاس کچھ بھِی نہی ہے لیکن وہ بہت مطمئن اور خوش وخرم رہتاہے اسکی کیاوجہ ہے ۔اللہ کے ولی نے کہا کہ

بادشاہ سلامت یہ انسانی فطرت ہی کہ انسان کے پاس اللہ تعالٰی کی جو نعمت ہو تو اسے اس کا احساس نہی ہوتا اور جونعمت انسان کے پاس نہ ہو اس نعمت کے نہ ہونے کی وجہ انسان پریشان ہوجاتا ہے ۔آپکا خادم آپکی طرف اسے دی گئی مراعات پہ خوش ہے اور آپکا شکرگزار ہے اس وجہ سے وہ خوش و خرم رہتا ہے ۔ اور اگر آپ تجربہ کرناچاہے تو ایک تھیلی میں ننانوے اشرفیاں ڈال کر اس پہ سو اشرفیاں لکھ کر اپنے خادم کے راستے میں رکھ دیں اور پھر تماشہ دیکھیں ۔ بادشاہ نے تھیلی میں ننانوے اشرفیاں ڈال کر تھیلی خادم کے گھر کے راستے میں رکھ دی ۔ خادم جب رات کو گھر آنے لگا اور راستے میں اس تھیلی کو دیکھا تو بہت خوش ہوا گھر جاکر اس نے اشرفیاں گنی تو وہ ننانوے نکلی تو یہ خادم گھر سے باہر آیا اور ایک اشرفی ڈھونڈنے لگا کبھِی گھر جاتا کبھی باہر نکلتا پھر اس نے اپنے بچوں کو بھی اس ایک اشرفی کی تلاش میں لگا دیا اور رات دیر تک پریشان رہا یہانتکہ صبح جب بادشاہ کے دربار میں آیا تب بھی غمگین تھا ۔ جس کو دیکھ کر بادشاہ کو سبق ملا کہ واقعی انسان ننانوے نعمتوں کو جو اس کو اللہ نے دی ہوئی ہوتی ہے یاد نہی رکھتا لیکن ایک نعمت جو اسے نہی ملی ہوتی تو اسے یاد رکھتا ہے اسے نہی بھولتا ۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…