بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

” رفتارِ جبرئیل علیہ السّلام ”

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضور صلی اللّہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السّلام سے پوچھا:” اے جبرئیل ( علیہ السّلام )! کیا آپ کو کبھی آسمان سے نازل ہوتے وقت مشقت کا سامنا بھی کرنا پڑا؟ ”حضرت جبرئیل علیہ السّلام نے عرض کی،ہاں! چار موقعوں پر یوں ہُوا:1- جب حضرت اِبراہیم علیہ السّلام کو آگ میں پھینک دیا گیا۔

میں عرش کے نیچے تھا۔اللّہ تعالیٰ نے فرمایا:” میرے بندّے تک پہنچو۔ ”میں فوراً نیچے آیااور آپ ( علیہ السّلام ) سے پوچھا:” کیا میرے لائق کوئی خدمت ہے؟ ”انہوں نے کہا:” نہیں۔ ”2- جب حضرت اِبراہیم علیہ السّلام نے حضرت اِسماعیل علیہ السّلام کی گردن پر چُھری رکھ دی۔میں عرش کے نیچے تھا۔اللّہ تعالیٰ نے فرمایا:” میرے بندّے کی خبر لو۔ ”میں پلک جھپکنے کی دیر میں نیچے آیا اور چُھری کو پھیر دیا۔3- جب کُفار نے آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو زخمی کر دیا۔غزوۂ احد کے روز دندان مُبارک شہید کر دیے گئے تو اللّہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا:” میرے حبیب صلی اللّہ علیہ وسلم کے خون مُبارک کو تھام لو اگر خون مُبارک کا ایک قطرہ بھی زمین پر گِر پڑا تو وہ نباتات اور درخت نہیں اُگائے گی۔ ”میں نے آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا مُبارک خون اپنے ہاتھ پر اُٹھایا پِھر اسے ہوا میں اُچھال دیا۔4- جب حضرت یوسف علیہ السّلام کو کنویں میں پھینک دیا گیا تو اللّہ تعالیٰ نے فرمایا:” میرے بندّے تک پہنچو۔ ”میں نے آپ ( علیہ السّلام ) کو کنویں کے پیندے تک پہنچنے سے قبل جا لیا۔وہاں سےپتّھر نِکال کر اس پر آپ ( علیہ السّلام ) کو بِٹھا دیا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…