بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیر پیدا ہونے کے بعد 7 دن تک اندھا کیوں رہتا ہے؟ شیر کتنے جانوروں کی بولیاں بول سکتا ہے؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیر کا شمار خطرناک ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے لیکن ایک تحقیق کے نتائج میں شیر کو ہی سب سے پسندیدہ حیوان بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس طاقتور جانور کی کچھ خصوصیات ایسی بھی ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے۔تحقیق کے مطابق نرشیر شکار کرکے ایک طرف ہٹ کر مادہ شیر اور بچوں کو پہلے کھانے کا موقع دیتے ہیں جبکہ کئی ببر شیر پہلے اپنا پیٹ بھرتے ہیں پھر دوسروں کو موقع دیتے ہیں۔

شیر گھات لگا کر شکار پر حملہ کرنا پسند کرتا ہے۔بھارت میں ایک ایسا علاقہ ہے جہاں شیر بستے ہیں وہ دیہاتی سر کے پیچھے انسانی چہرے کا ماسک پہنتے ہیں تاکہ شیر انجان جان کر حملہ نہ کرے۔ شیر بلی کی طرح خرخرا نہیں سکتا۔ وہ سکون یا خوشی ظاہر کرنے کیلئے وہ آنکھیں بند کرلیتا ہے، یوں شیر دکھاتا ہے کہ اسے آپ سے کوئی خطرہ نہیں۔ شیروں کی آنکھ میں گولی پتلی ہوتی ہے جبکہ گھریلوں بلیاں کی پتلی لمبوتری ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بلی رات کو اور شیر صبح یا شام کو عموماً دھاوا بولتے ہیں۔ بلی کے برعکس شیر رات کو صاف صاف نہیں دیکھ سکتے لیکن پھر بھی ان کی نظر انسان سے چھ گنا زیادہ تیز ہوتی ہے۔ ہر شیر جنگل میں اپنے مخصوص علاقے میں رہتا ہے جس کی سرحدیں درخت کھرچ کرکے یا جگہ جگہ پیش کرکے متعین کی جاتی ہیں۔ شیر پیدا ہونے کے بعد ایک ہفتے تک اندھے رہتے ہیں، اسی عرصے میں نصف بچے مر جاتے ہیں۔ شیر ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ اور 20 فٹ طویل چھلانگ لگاسکتے ہیں۔ شیر مختلف جانوروں کی بولیاں بول سکتا ہے، شیر کے پنجے کا بھرپور اتنا طاقتور ہوتے ہیں کہ اگر ریچھ کی کمر پر پڑے تو اسے توڑ ڈالتا ہے۔ شیر کے لعاب دہن میں جراثیم کش مادے ہوتے ہیں،اسی لئے زخمی ہونے پر وہ زخم چاٹتا رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…