پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

Serial Kidnapper

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پندراں اگست 2011 کی بات ہے ،انٹونیو ڈیاز اپنی بیوی کے ساتھ لان کی صفائی میں مصروف تھا جب اس کی نظر ایک نیلی وین پر پڑی۔ وہ وین تیزی سے آئی اور سڑک کے کنارے رک گئی۔ اندر سے ایک پر اسرار آدمی نکلا اور ایک چھے سال کی بچی کو زبردستی اٹھا کر وین میں ڈال لیا۔ انٹونیو نے دیکھتے ہی بھانپ لیا کہ یہ کوئی گھٹیا آدمی تھا اور بچی کو اغوا کر کے لجا رہا تھا۔

انٹونیو نے اسی وقت اپنی بیوی سے کہا کہ اندر جا کر نائن ون ون کو کال کرے اور پولیس کو بلا لے۔ انٹونیو جانتا تھا کہ اگر وہ تھوڑا سا وقت بھی اور ضائع کرے گا تو بچی کا کچا اور معصوم دماغ بری طرح برباد ہو سکتا تھا۔ اس نے اپنی گاڑی نکالی اور اس وین کے پیچھےکے پیچھے گیا۔ تھوڑا دور پہنچ کر اس نے اغوا کرنے والے آدمی کی وین کو اوور ٹیک کیا اور اس کا راستہ بلاک کر دیا۔اس نے وین سے اس آدمی کو باہر نکالا اور پیٹا۔ وہ ایک چھے سال کی میکسکن بچی تھی اور جب پولیس آئی تو اس آدمی کو دیکھتے ہی پہچان گئی۔ یہ فلپ تھا، فلپ انتیس سال کا ایک ذہنی مریض تھا اور پہلے بھی بہت سے بچے اور بچیوں کو اس طرح اغوا کر کے ان کا غلط استعمال کر چکا تھا۔ وہ پولیس کی ’وانٹڈ‘ لسٹ پر تھا اور اگر انٹونیو وقت پر اپنی بیوی سے پولیس نہ بلواتا یا خود اس کی گاڑی بلاک نہ کرتا تو وہ ایک اور بچی کی زندگی بیڑا غرق کر دیتا۔ دراصل انٹونیو نے وہ کارنامہ کیا جو لوگ عام طور پر کبھی نہیں کرتے۔ معاشرے کی ریت رہی ہے کہ کوئی جرم ہوتا دیکھتے ہیں تو جائے وقوعہ سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں تاکہ مفت میں کسی اور کی مصیبت اپنے سر نہ لینی پڑے لیکن انٹونیو ایک حقیقی زندگی کا ہیرو تھا۔ فلپ گارسیہ جیسے گندی سوچ والے لوگ معاشرے کا ناسور ہوتے ہیں اور بچوں کی پوری زندگی برباد کر دیتے ہیں کیونکہ جسمانی گھاؤ تو بھر جاتے ہیں

مگر ان کے ذہنی گھاؤ بھرنے میں ساری عمر لگ جاتی ہے۔ انٹونیو سے جب بعد میں انٹر ویو لیا گیا تو اس نے بڑی عاجزی سے بولا کہ میں نے وہی کیا جو کوئی بھی عام آدمی ایسے حالات میں کرتا۔ پر تلخ حقیقت یہ ہے کہ انٹونیو نے جو کیا وہ ہر ایک کو کرنا چاہیے تھا کیونکہ ایسا سو میں سے ایک آدمی دلیر ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…