اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا خطرناک ترین ہتھیارایٹم بم کیسے بنا؟

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں اس وقت 21ہزار 8سو 44 ایٹم بم ہیں‘ ان ایٹم بمز میں قیامت بھری ہوئی ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے اگر یہ بم پھٹ جائیں تو گیارہ منٹس میں پوری دنیا ختم ہو جائے گی اور سائبیریا سے لے کر الاسکا اور جاپان سے لے کر نیوزی لینڈ تک دنیا میں کوئی انسان بچے گا اور نہ ہی کوئی پرندہ‘ جانور اور پودا اور یہ کرہ ارض آگ کا ایک ایسا گولہ بن جائے گا جیسا یہ کروڑوں سال پہلے

اس وقت تک جب یہ سورج سے ٹوٹ کر الگ ہوا تھا۔ گویا ایٹم بم اس دنیا کی انتہائی مہلک اور خوفناک ایجاد ہے لیکن آپ شائد یہ جان کر حیران رہ جائیں کہ یہ مہلک ایجاد غلط فہمی پر مبنی ایک خط کا ردعمل تھی۔ یہ خط 1939ءمیں آئین سٹائن نے امریکا کے صدر فرینکلن روز ویلٹ کو لکھا تھا اور اس خط نے آگے چل کر ایٹم بم جیسی تباہی کی بنیاد رکھ دی۔ آئین سٹائن جرمنی کا یہودی تھا‘ یہ 17اکتوبر 1933میں جرمنی سے بھاگ کر امریکا آ گیا‘ اسے 1938ءمیں کسی نے یہ غلط اطلاع دے دی کہ ہٹلر کے سائنس دانوں نے ایٹم کو توڑ لیا ہے جس کی وجہ سے یہ ایک انتہائی طاقتور بم بنا رہے ہیں۔یہ بم امریکا اور یورپ کو تباہ کر دے گا‘ آئین سٹائن گھبرا گیا اور اس نے امریکی صدر کو یہ خط لکھا کہ جناب جرمن سائنس دان ایٹم کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد دنیا کا طاقتور ترین بم بنانا ممکن ہو چکا ہے۔ میری آپ سے درخواست ہے آپ اپنے تمام سائنس دانوں کو ایٹم کی تیاری پر لگا دیں‘ آپ زیادہ سے زیادہ یورینیم بھی جمع کریں تا کہ آپ جرمنوں سے پہلے پہلے یہ ٹیکنالوجی حاصل کر لیں۔ امریکی صدر کو آئین سٹائن کا خط ملا تو اس نے اس خط کو بہت سیرئس لیا کیونکہ آئین سٹائن اس وقت تک دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان سٹیبلش ہو چکا تھا اور کسی کیلئے اس کی معلومات کے بارے میں شک تک ممکن نہیں تھا۔

صدر روز ویلٹ نے فوراً مین ہٹن پراجیکٹ لانچ کر دیا‘ امریکا کے نامور سائنس دان اکٹھے کئے گئے اور انہیں جرمنوں سے پہلے ایٹم بم بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ آئین سٹائن کو 1945ءمیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔اسے ناصرف یہ معلوم ہو گیا کہ جرمنی میں ایٹم بم پر کسی قسم کی ریسرچ نہیں ہو رہی بلکہ وہ یہ بھی جان گیا ایٹم بم کتنی بڑی تباہی ہے اور اس سے کبھی پوری دنیا خطرے کا شکار ہو جائے گی۔

آئین سٹائن نے فوراً صدر روز ویلٹ کو دوسرا خط لکھا اور اس میں یہ اعتراف کیا کہ اس کی معلومات غلط تھی چنانچہ ایٹم بم بنانے کا سلسلہ فل فور روک دیا جائے۔ آپ قدرت کی ستم ظریفی ملاحظہ کیجئے‘ یہ خط جب وائٹ ہاؤس پہنچا تو صدر روز ویلٹ کا انتقال ہو گیا اور یوں ایٹم بم بنانے کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ ایٹم بم بنا‘ اور یہ 6اگست 1945ءمیں استعمال ہوا اور اس وقت دنیا کو معلوم ہواانسان کس قدر خوفناک تباہی ایجاد کر چکا ہے۔ آئین سٹائن مرنے تک اپنے خط کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی کہتا رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…