جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بھکاری کون ہے؟

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1965 کی جنگ میں کشمیر کے محاذ پر داد شجاعت دینے والا میر محمد غازی بھیک مانگنے پر مجبورہو گیا، عیاشیوں میں مصروف حکمرانوں نے محسن ملت کو حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق جذبہ شہادت سے سرشار 1965کی پاک بھارت جنگ میں جوان سال میر محمد وطن عزیز کے دفاع کا عزم لئے مجاہد فورس میں شامل

تھا۔میر محمد غازی نے اپنے سے کئی گنا بڑی دشمن عسکری قوت کو تتہ پانی سیکٹر میں ناکوں چنے چبوائے۔ دورانِ جنگ میر محمد کی ٹانگ میں گولی آلگی، خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا ، شدید زخمی حالت میں غازی کو طبی امداد کیلئے روانہ کر دیا۔ میر محمد غازی زخمی حالت میں اپنے ٹھیک ہو جانے کا انتظار کرتا رہا تاکہ ٹھیک ہو کر دوبارہ محاذ جنگ میں پر جا سکے۔ اسی دوران جنگ اختتام پذیر ہو گئی اور میر محمد غازی دل میں شہادت کی تڑپ لئے بیٹھا کا بیٹھا رہ گیا۔ حکومتی اداروں اور مجاہد فورس نے بھی اسے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ گولی لگنے کے باعث میر محمد غازی عملی زندگی میں ناکارہ ہو کر رہ گیا تھا۔ حالات کی ستم ظریفی نے اسے کئی بار بڑے ایوانوں کی زنجیر ہلانے پر مجبور کیا مگر کہیں شنوائی نہ ہو سکی ۔ 1965کا جواں سال میر محمد غازی آج اپنے بڑھاپے میں حالات کے مد و جزر نے بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا۔ گلے میں تختی لٹکائے سارا دن خاموشی سے مصروف راستوں پر خاموش بھیک کے انتظار میں بیٹھے میر محمد غازی کی خاموشی شاید پوری قوم سے سوال کر رہی ہے کہ کیا غیور قومیں اپنے محسنوں اور غازیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہیں۔؟

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…