ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

سلطان نورالدین زنگی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
نورالدین زنگی
نورالدین زنگی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطب الدین نیشا پوری سلطان نورالدین زنگی کا پرانا درباری تھا جب اس نے دیکھا کہ انتہائی بے خوفی سے سلطان دشمنوں کے لشکر میں گھس رہا ہے اور پھر اس جمگھٹ سے نکلتا ہے تو اس کا دل کانپ گیا۔ وہ بے تحاشا چیخنے لگا۔ سلطان! خدا کے لئے ہمیں امتحان میں نہ ڈالیئے۔ اگر خدانخواستہ آپ مارے گئے تو گویا ساری مخلوق ماری جائے گی دشمن اس ملک کو فتح کر لیں گے اور مسلمان تباہ و برباد ہو جائیں گے۔

لڑائی گھمسان کی ہو رہی تھی شور و ہنگامہ اتنا تھا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی مگر چیختے چیختے قطب الدین نیشا پوری سلطان کے قریب پہنچ گیا۔ سلطان نے اس کی آواز سن لی اور اسی وقت قطب الدین نیشا پوری کو ڈانٹا۔ قطب الدین اپنی زبان بند کر تو اللہ تعالیٰ کے حضور گستاخی کر رہا ہے۔ میری کیا حیثیت ہے مجھ سے پہلے اس دین اور مملکت کا اللہ کی ذات کے سوا کون محافظ تھا۔ میں تو اس کا ادنیٰ غلام اور اس کے دین کا چاکر ہوں! اس عالی بارگاہ میں نورالدین زنگی جیسے بے شمار خادم ہیں۔ میری حیات و موت اسی کے ہاتھ میں ہے۔ میرے لئے یہ عین سعادت ہے کہ اس نے مجھے اپنے دین کی خدمت اور جہاد فی سبیل اللہ کی توفیق بخشی۔

سلطان نورالدین زنگی نے یہ کہا اور بری طرح رونے لگا۔ ” مالک ! میرے اس درباری کی غلطی کو معاف فرما کر اس کی نظر تھوڑی دیر کے لئے حقیقت سے ہٹ کر حجاز پر ٹھہر گئی تھی” ۔مولا! بادشاہت و سلطنت صرف تجھ ہی کو زیبا ہے۔ ہم تو آج اس لئے عزت دار ہیں کہ تیرے دین کا پرچم ہمارے ہاتھوں میں اور تیرے پاک رسول ﷺ کی غلامی کا جوا ہماری گردن پر ہے” سلطان چونکہ اپنی حقیقت کو جانتا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس پر کرم فرمایا اور ہر معرکہ میں فتح مند کیا۔ نور الدین کے دربار میں امیروں اور رئیسوں کی عزت نہیں تھی۔ البتہ اگر اسے معلوم ہو جاتا کہ کوئی عالم دین آ رہا ہے تو وہ خود اس کے استقبال کے لئے تخت سے اٹھ کھڑا ہوتا اور انہیں بڑی عزت و تکریم سے اپنے مسند پر بٹھاتا کہ علم اللہ کا نور ہے اور ہر حال میں قابل احترام۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…