جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ﻋﺼﺮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺭﻭﺯﮦ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ﺣﻀﺮﺕ ﺧﻮﺍجہ ﻏﻼﻡ ﻓﺮﯾﺪ رحمۃ اللہ علیہ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺮﯾﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺟﮭﺮﻣﭧ ﻣﯿﮟ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻓﺮﻣﺎ ﺗﮭﮯ.۔ ﺭﻣﻀﺎﻥﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﺎ مہینہ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﺐ ﯾﺎﺩ ﺍﻟﮩﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝﺗﮭﮯ کہ ﻋﺼﺮﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮨﻨﺪﻭ ﺟﻮﮌﺍ ﺣﺎﺿﺮِ ﺧﺪﻣﺖ ﮨﻮﺍ۔ جو آپکے لیے ﺷﮑﺮ ﮐﺎ ﺷﺮﺑﺖ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻻﯾﺎ ﺗﻬﺎ۔ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯﺷﺮﺑﺖ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺧﻮﺍجہ ﻓﺮﯾﺪ رح ﻧﮯ ﺷﺮﺑﺖ ﺍﻓﻄﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺎ۔ یہ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮨﻨﺪﻭ ﺑﻮﻻ: ﺣﻀﺮﺕ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮨﮯ کہ ﺁﭖ یہ ﺷﺮﺑﺖ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻧﻮﺵ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ.

۔ یہ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺧﻮﺍجہ ﻓﺮﯾﺪ رحمۃ اللہ علیہ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﻻؤ ﺷﺮﺑﺖ۔ ﺍﻭﺭ ﻋﺼﺮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮨﯽ ﺭﻭﺯﮦ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ۔ یہ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮨﻨﺪﻭ ﺟﻮﮌﺍ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﺍ کہ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺷﺮﺑﺖ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﯽ ﺑﺮﺗﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﯽ ﮐﺮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮ ﺩﯼ۔ﺟﺐ ﻭﮦ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮﻣﺮﯾﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺷﺪﯾﺪ ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮨﻮﺋﯽ کہ ﮨﻨﺪﻭ ﺟﻮﮌﮮ ﮐﯽ ﻭجہ ﺳﮯ ﺭﻭﺯﮦ ﺗﻮﮌﺍ۔ ﺍﺏ ﮐﻔﺎﺭﮦ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮ ﮔﺎآپ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺳﻨﺘﮯ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ ﺁﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟﮐﻞ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﺭﻭﺯ ﮨﻨﺪؤﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺴﺘﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ لیئے ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮ گئی۔ ﻭﮨﯽ ﻣﺮﯾﺪﯾﻦ ﺧﻮﺍجہ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺍﺭﺩ ﮔﺮﺩ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮨﻨﺪﻭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ کہ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺟﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﺗﻬﺎ کہ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺷﺮﺑﺖ ﭘﻼﺋﯿﮟ گے۔ ﮨﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﻤﺠﮭﺎﯾﺎ کہ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﯾﺶ ﮨﻨﺪؤﻭﮞ ﮐﺎ ﺷﺮﺑﺖ ﻧﮩﯿﮟ پیے ﮔﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ کہ ﺁﭖ ﻧﮯ نہ ﺻﺮﻑ ﺷﺮﺑﺖ ﭘﯿﺎ بلکہ ﻋﺼﺮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﺯﮦ ﺑﮭﯽ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮨﻢ یہ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ کہ ﺁﭖ ﻟﻮﮒ ﮐﺘﻨﮯ ﻋﻈﯿﻢﺍﻟﺸﺎﻥ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ہیں ﺟﻮ ﺭﻭﺯﮦ ﺗﻮ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ہیں ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮌﺗﮯ۔ پس ﮨﻢ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺴﺘﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮﻧﮯ ﺁ ﮔﺌﮯ۔پنجاب میں صوفیانہ مسلک چشتیہ کے احیاء کا سرا خواجہ نور محمد مہاردی کے سر ہے ۔ یہاں مٹھن کوٹ کے مرکز کے نگران خواجہ محمد عاقل تھے

جو خواجہ نور محمد مہاروی کے خلفیہ اور خواجہ غلام فرید کے جد امجد تھے ۔ خواجہ فرید 1844ء میں یہیں پیدا ہوئے ۔ خواجہ فرید کے والد کو سجادہ نشینی کے بعد بہاول پور کے نواب سکھوں کے عہد حکومت میں مٹھن کوٹ سے اپنی ریاست میں لے آئے اور انہوں نے چاچران نامی گاؤں میں رہائش اختیار کر لی ۔ خواجہ غلام فرید کے بڑے بھائی خواجہ غلام فخر الدین نے ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی اہری علوم

کے ساتھ ساتھ باطنی علوم سے بھی بہرہ ور کیا ۔خواجہ فرید اپنے انہی برادر بزرگ کے مرید ہوئے اور عبادات اور ریاضتوں میں غرق ہو گئے ۔ اٹھائیس برس کی عمر میں برادر و مرشد کے انتقال کے بعد صاحب سجادہ ہوئے مگر سجادگی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے گوشہ نشینی اختیار کرنے کو ترجیح دی ، نامی صحراو بیابان کا رخ کیا اور کم و بیش اٹھارہ برس تک بیابانوں کو آباد کرتے رہے ۔

 

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…