بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد,حضرت بلال رضی اللہ عنہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک روایت میں آیا ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ
.
[حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد]
.
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورفرمانے لگے اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ مومن کے اعمال میں سب سے افضل عمل جہاد فی سبیل اللہ ہے چنانچہ میں نے ارادہ کر لیا ہے
.
کہ میں اب مرتے دم تک جہاد میں لگا رہوں گا یہ سن کر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے بلال میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں کہ تم میری حرمت اورحق کا خیال رکھو میں اب بوڑھا اورکمزور ہوچکا ہوں
.
اورمیری موت کا وقت قریب ہے [یعنی مجھے اس وقت آپ جیسے رفقاء کی ضرورت ہے ] یہ سن کر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ میں قیام کرنا قبول فرمالیا پھر جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا
.
تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی حضرت بلال سے وہی گفتگو فرمائی جو حضر ت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمائی تھی مگر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے انکار فرمادیا اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے بلال پھر میں کسے آپ کی جگہ مقرر کروں حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا حضرت سعد کو۔ کیونکہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسجد قبا کے مؤذن رہ چکے ہیں چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اذان کا کام حضرت سعد اوران کی اولاد کے سپرد فرمادیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…