پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بارش سے مویشی منڈیاں دلدل کا منظر پیش کرنے لگیں، بیوپاری اور خریدار پریشان

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پری مون سون کی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھا بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، شہر میں عید قربان کے موقع پر لگائی جانے والی 10 عارضی مویشی منڈیاں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے درہم برہم ہو گئیں۔تیز ہوا اور مسلسل بارش سے منڈیوں میں لگے شامیانے اکھڑ گئے جبکہ متعدد جگہیں دلدل کا منظر پیش کرنے لگیں، صورتحال کے باعث بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہوگئے۔

عارضی منڈیوں میں دوبارہ لائٹس ٹاور کو بھی فعال نہیں کیا جا سکا۔ایل ڈی اے سٹی، پائن ایونیو، ڈیفنس نائن، پائن ایونیو ون مویشی منڈی میں شامیانے اکھڑ گئے، سگیاں روڈ ، شاہ پور کانجراں، سندر اور حضرت عثمان غنی روڈ منڈی میں شامیانے فعال نہیں ہو سکے، منڈیوں میں جانوروں کے پانی پینے کیلئے بنائی جانے والی سینکڑوں عارضی کھرلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔کاہنہ رائیونڈ مانگا منڈی، این ایف سی منڈی بھی تاحال مکمل فعال نہیں ہوسکیں، لکھو ڈیر منڈی میں بھی تاحال سہولیات کا فقدان ہے۔منڈیوں میں بارش سے جگہ جگہ کیچڑ دلدل میں تبدیل ہوگیا، بارشی پانی کی وجہ سے ٹریفک اور پارکنگ کیلئے مختص جگہ کیچڑ میں تبدیل ہو چکی ہے، کمشنر لاہور کی طرف سے منڈیاں دوبارہ فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔بارش رکنے کے بعد انتظامیہ نے عارضی منڈیوں میں دوبارہ انتظامات شروع کئے اور نکاسی آب کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹ لگا دیئے گئے۔رات کے اوقات میں لائٹس کی عدم دستیابی کے باعث مویشی منڈیاں اندھیرے میں ڈوبی رہیں، بیوپاریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈیوں کو فورا روشن کیا جائے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے جانور لائے ہیں لیکن قانونی حفاظت نہ ہونے کے برابر ہے، اس صورتحال میں جانوروں کے بیمار ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ادھر خریداروں نے بھی مویشی منڈیوں میں انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب چیف کارپوریشن آفیسر میاں ثاقب کا کہنا ہے کہ بارش کا مقابلہ نہیں مگر عارضی منڈیوں کو فعال کرنے کے لئے عملہ کام میں مصروف عمل ہے، جلد دوبارہ منڈیاں مکمل فعال ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…