اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

حکومت کے 50 دن اور آئی ایم ایف کے فیصلے کو 8 دن رہ گئے ہیں’ شیخ رشید

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے 50 دن اور آئی ایم ایف کے فیصلے کو 8 دن رہ گئے ہیں، پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں عدم استحکام نہیں، معیشت تباہ، ریاست بدحال، سیاست کا برا حال ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 2 کروڑ لوگ بے روزگار، 10 کروڑ خطہ غربت کی لکیر سے نیچے اور ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، دیکھتے ہیں شہباز شریف فرانس سے آئی ایم ایف کو منوا کر آتے ہیں یا منہ لٹکا کے آتے ہیں۔ ملک وینٹی لیٹر پر ہے جب انڈسٹری نہیں چلے گی توروزگارنہیں ملے گااوربیروزگاربھوک کے مارے سمندروں میں ڈوب کر مریں گے ،یہ کہتے تھے ہم آئیں گے تودودھ شہد کی نہریں بہیں گی لیکن انہوں نے مہنگائی بیروزگاری کاطوفان کھڑاکردیا ہے ،ڈارکہتاتھاڈالر200کاکروں گا،آئی ایم ایف کے لئے امریکہ ،برطانیہ کے سفیروں کے پائوں میں ۔انہوں نے کہا کہ جو 50 سال سے یہاں سرمایہ کاری کر رہے تھے وہ بھی اپنے شیئر زبیچ کر جا رہے ہیں ،جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو آئین و قانون کی تضحیک کی موجودگی میں کون غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ پولیس گھروں میں گھس کے توڑپھوڑ کررہی ہے چادراورچاردیواری کو رسواکررہی ہے ،اتنی ملک میں گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی پولیس جھوٹی ایف آئی آر کاٹ رہی ہے ،جھوٹے کیسوں کاجمعہ بازار اورکرپشن کا انبارلگاہے ،جس کو چاہتے ہیں اٹھا لیتے ہیں ،ایک کیس میں ضمانت ہونے پردوسری ریڈی میٹ ایف آئی آر جیل کے دروازے پرمنتظرہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب تھے وہ حکمران بنا دیئے گئے ،جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ غیرملکی دوروں پر ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…