آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا ، چوہدری سرور کا دعویٰ

17  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزرچوہدری محمد سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا ،پارلیمنٹ کو مقررہ مدت سے پہلے تحلیل کر دینا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی میں (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے،اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال نازک ہے ،جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…