اسلام آباد (این این آئی)مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اسلام آباد کے وفاقی علاقے میں ریسٹورنٹ سروسز پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم ادا کرنے پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔